53

ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

انسداد پولیو مہم کے باوجود ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 2 نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں میرپور خاص، کراچی ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائر س کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں لکی مروت اور پشاور جب کہ بلوچستان میں اوستا محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائر س پھیل چکا ہے۔