33

سائفر کیس میں بریت ، شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی، اہم وجہ بھی سامنے آگئی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے باوجود  رہائی ممکن نہ ہو سکی،  شاہ محمود قریشی 9 مئی کے 8 کیسز میں پہلے سے ہی گرفتار  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے  رہنماؤں کو بری کر دیا، لیکن دونوں رہنماؤں کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی،

شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں ،لاہور پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا جسمانی ریمانڈبھی لیا گیا تھا ۔