بھارتی پولیس نے بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب کردی۔
بھارتی پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر مہاراشٹر میں سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس سازش سے جڑے 4 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 اپریل کے واقعے کےتسلسل کی کڑی ہیں جب دو موٹرسائیکل سواروں نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر ہوائی فائرنگ کی تھی۔
بھارتی پولیس ذرائع کے مطابق گینگ نے سلمان خان کی گاڑی یا پھر فارم ہاؤس پر ان پر حملہ کرنےکامنصوبہ بنایا تھا اور اس حوالےسےاسلحے کا بھی بندوبست کرلیا گیا تھا.