148

تنقید کا اثر، درفشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی

معروف، خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

اداکارہ اکثر اوقات وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں،اداکارہ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین نے ایک تقریب کے دوران درفشاں سلیم کی مناسب لباس پہننے پر خوب تعریف کی جبکہ وزن زیادہ ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درِ فشاں سلیم کے ساتھی، بھلے فیم اداکار، علی گل ملاح نے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس مشورے کے بعد درِ فشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ورزش پیلیٹ کرتے ہوئے کی تصویریں شیئر کی ہیں،تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درِ فشاں جم میں موجود ہیں اور ورزش کر رہی ہیں۔