پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نیکی کرکے دوسروں کو بتانا ضروری ہے۔
کچھ روز قبل اداکارہ سعدیہ فیصل نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُنہوں نے گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے اپنے ملازم کے لیے کچن میں ایئر کولر رکھوایا ہے۔
یہ ویڈیو شیئر کرنے پر سعدیہ فیصل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ نیکی کا عمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
سعدیہ فیصل کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار ہونے کے بعد صبا فیصل اپنی بیٹی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ آج کل نیکی کرکے بتانا اس لیے ضروری ہے تاکہ دوسروں کے دل میں بھی احساس جگایا جاسکے۔
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام