65

شیخوپورہ میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ لڑکی کی شادی، ایک شخص گرفتار

شیخوپورہ میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ لڑکی کی شادی کر دی گئی۔

13 سال کے لڑکے اور 5 سال کی لڑکی کی شادی میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی کوٹ نذیر میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ بچی کی شادی کردی گئی جس میں دونوں نابالغ بچوں کے والدین سمیت 8 افراد شریک ہوئے۔

شادی کی اطلاع پر مرید کے پولیس نے تقریب پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو پکڑ لیا، مریدکے پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔