41

بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو آج کی ڈیڈ لائن

پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔  آٹا اور فائن میدا سستا ہو گیا مگر  بیکری آئٹمز میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوئی۔

محکمہ خوراک نے مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج  تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے،  کیک رسک، بسکٹ، بن اور  کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ ذارئع محکمہ خوراک کے مطابق  ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہو گی۔