268

اداکارہ ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا آسان نسخہ بتا دیا

شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر علی سے علیحدگی ے بعد اداکارہ  ثناء نوازایک خود مختار زندگی گزار رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی چند دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے ادکارہ  ثنا نواز نے کہا کہ زندگی میں ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے، کردار کشی کی جائے۔

دامن داغدار کیا جائے، طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں بلکہ ان بے کار چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو بھی مشکلات پیش آئیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آئیں۔

اداکارہ ثناء کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔