42

بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کیلئے خاموش ہوں ، شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں۔

پشاور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر چپ رہوں تو بہتر ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے، صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم مخلص ہیں تو ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنانی ہے۔