41

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس اور بجلی و تیل الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس100 فیصد کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس گریڈ ایک سے 9 تک کے ملازمین کیلئے 60 فیصد تھا،گریڈ 10سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 50 فیصد تھا،گریڈ 17سے 22تک کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس 40 فیصد تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے فیول،بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

فیول بجلی سبسڈی کی مد میں الاؤنس 35فیصد سے بڑھا کر 65فیصد مقررکیا گیا ہے،الاؤنسز میں اضافے کی منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دی۔