160

خدا نے مجھے بہترین والدین سے نوازا ہے، سونم کپور

بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر سونم کپور کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے خوبصورت پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن نے بیٹی کی والدین سے لازوال محبت عیاں کردی۔

سونم کپور نے جوڑے کی کیک کاٹتے تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ،میرے اینکر اور میرے سب سے پیارے والدین کو سالگرہ مبارک ہو، خدا نے مجھے بہترین والدین سے نوازا ہے۔