42

داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کر دیا

نامور کورین انفلوئنسر اور گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا کے انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا۔

انسٹاگرام پر داؤد کم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نماز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

داؤدکم نے لکھا کہ آخر کار انہوں نے مسجد بنانے کا خواب پورا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کچھ لوگوں کو اس پر خدشات ہیں لیکن وہ مسجد بنانے کے اپنے خواب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ دؤادکم نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔