گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے میپس کے نئے ڈیزائن کو بتدریج اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس نئے ڈیزائن میں گوگل میپس کی نیچے موجود بار میں ٹیبز کی تعداد کم کی گئی ہے اور اب صرف 3 ٹیبز وہاں نظر آئیں گی۔
اس سے پہلے گوگل میپس بار میں 5 ٹیبز ہوتی تھیں مگر اب صرف Explore، You اور Contribute ٹیبز موجود ہوں گی۔
You ٹیب میں پرانے ورژن کی گو، سیوڈ اور اپ ڈیٹس ٹیبزکو شامل کیا گیا ہے۔
You ٹیب میں سرچ بار موجود نہیں جبکہ نوٹیفکیشنز اور بزنس میسجز تک رسائی اسکرین کے اوپری دائیں کونے سے ہوگی۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں گوگل میپس کے نئے ڈیزائن کی جھلک دیکھنے میں آئی تھی اور اب متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
گوگل میپس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں تو اس میں آنے والی اچانک تبدیلی بیشتر افراد کو الجھن کا شکار کر سکتی ہے۔