پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے اداکار حمزہ سہیل کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
انمول بلوچ سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ آپ اور حمزہ سہیل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں ہم نے کبھی ان افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیا بلکہ ہم ان افواہوں پر ہنستے تھے، حمزہ اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں،یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے خاندان بہت مختلف ہیں، اس لیے ہمارے مابین ایسا کچھ ہو ہی نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ جہاں آپ کام کرتے ہیں وہاں بس کام ہی ہونا چاہیے اس سے زیادہ کسی بھی چیز کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اسی لیے انمول اور حمزہ کو مستقبل میں کبھی بحیثیت میاں بیوی ایک ساتھ نہیں دیکھ سکیں گے۔