87

پاک فوج کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیابہ تجربہ کیا ہے، فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 400کلومیٹر کی رینج کے ساتھ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا ہے۔

فتح ٹو جدید نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے،فتح ٹو کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو  کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژن میں شامل کیا جا رہا ہے،راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی کو اپ گریڈ کرے گا۔

تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا، ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔