1593

شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں لانے والی ہیما مالنی نکلیں

بھارتی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بالی ووڈ فلم نگری میں لانے کا انکشاف کردیا۔

ایک بھارتی ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان جن کا مقابلہ امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے ان کو بالی ووڈ میں پہلا موقع آپ نے دیا؟

اس سوال پر ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ جی میں فلم دل آشنا بنانے میں لگی تھی جس کے لیے میں ہیرو کی تلاش میں تھی۔

شاہ رخ خان کو ڈراما سیریل فوجی میں دیکھا، ایک بھولا بھالا، پیارا سا خوبصورت نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر کہا کہ مجھے فلم کیلئے یہ لڑکا چاہئے اور پھر ان سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی آئے۔

ہیما مالنی نے کہا میں نے ان کو نمبر دیا اور کہا کہ اب آپ مجھے کال کریں جس کے بعد وہ ملنے آئے ان کو کہانی سنائی اور وہ انہیں پسند بھی آگئی۔