102

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

پابندی کا اطلاق آج سے 15 مئی کی رات 12 بجے تک ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔