179

آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول

ترجمان سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی کیوب قمر نے 7 روز کے بعد چاند کے مدارسے لی گئی پہلی تصویر بھیج دی ہے ،ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب کا خلاء میں پہنچنے پر کیمرے کا رخ سورج کی طرف تھا،اس کے بعد آئی کیوب نے چاند کے مدار سے تصاویر لیں، چاند کے مدار سے بھی پہلی تصویر آئی کیوب سے لی گئی

icube qamar moon image

پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے، آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔

آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔

icube qamar moon image 2