وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بنادی ہے اس سلسلے میں ایک آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم نے کاپی حاصل کرلی ہے، سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہونے والے کرائم سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق ایف ائی اے سائبر ونگ کےتمام ملازمین ایک سال کیلئے نئی ایجنسی میں کام کرینگے،نئی ایجنسی پیکا قانون کے تحت کام کریگی۔
سائبرکرائم سے متعلق کیسز، انکوائریاں ایف آئی اے سے ایجنسی کو منتقل ہو جائینگے ،آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ
سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی اکیس یا بائیس گریڈ کا افسر ہوگا۔
آرڈیننس ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کا تقرر 2سال کےلئے ہوگا،ڈی جی سائبر کرائم ایجنسی کو آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے۔
سائبر ایجنسی یو کے اور امریکہ کی طرز کی سائبر کرائم ایجنسی بنائی گئی ہے،سرکاری نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن ایجنسی بل جلد پارلیمان میں پیش کردیاجائے گا۔