189

رشتہ ایپس اے آئی کا استعمال کس طرح کر رہی ہیں؟

پاکستان میں‘دل کا رشتہ’ ایپ ایک ایسی رشتہ ایپ ہے جو اپنے بہترین فیچرز کی بدولت پاکستان کی سب سے بہترین رشتہ ایپ بن چکی ہے۔

انسان نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی ایسی ایجادات کی ہیں کہ عقل دنگ رہ  جاتی ہے۔ اسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنوں کا سفر چند گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے، اپنے پیاروں کو دیکھنے اور سننے کی آرزو ویڈیو کال اور آڈیو کال کی بدولت صرف ایک بٹن دبانے کے فاصلے پر رہ چکی ہے۔

غرض زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا بڑا اہم کردار ہے اور  اگر  یہ کہا جائےکہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی صرف سہولت ہی نہیں بلکہ ضرورت بھی بن گئی ہے تو  بہت حد تک درست بات ہےکیونکہ جہاں وقت کی کمی کے باعث ہمارے روز مرہ معمولات میں تبدیلی آگئی ہے وہیں کم وقت میں ٹیکنالوجی کے ذریعے انسان کو کئی فوائد بھی میسر آچکے ہیں جس نے تمام دنیا کو ایک نقطے پر سمٹنے پر مجبور کردیا ہے اور وہ وقت بھی دور نہیں جب آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی ہم پر راج کرنے والی ہے۔

جدیدمسائل کے حل میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) بھی بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں مصنوعی زہانت کا استعمال ہو رہا ہے۔

جدید ایپس زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کر رہی ہیں، خاص طور پر شادی ایپس شادی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ شادی ایپس مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفین کی پسند اور خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا میچ بناتی ہیں اور اس طرح ایک جیسی خصوصیات کے حامل افراد کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہے اور اس طرح مکمل اطمینان کے بعد یہ لوگ شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں۔

اس طریقہ کار کی وجہ سے ہونے والی شادیاں مکمل ہم آہنگی کے بعد ہی طے کی جاتی ہیں، اس طرح رشتوں کے لیے پریشان افراد کا مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے اور گھر پر بیٹھے بیٹھے رشتے مل جاتے ہیں اور دوسرا یہ رشتے کسی دباؤ کے بغیر ہوتے ہیں، اس لیے زیادہ کامیاب رہتے ہیں اور طلاق کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

پاکستان میں‘‘دل کا رشتہ’’ایپ ایک ایسی رشتہ ایپ ہے جو اپنے بہترین فیچرز کی بدولت پاکستان کی سب سے بہترین رشتہ ایپ بن چکی ہے۔یہ ایپ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے،صارفین کی پسند اور نا پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز پیش کرتی ہے اور  اس طرح شادی کے عمل کو آسان بناتی ہے۔