23

آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہوں،ہانیہ عامر کا انکشاف

اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ذہنی تنا ؤسے گزر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تنا کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میں نے آپ سب کے ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگی کے کم و بیش تمام لمحات شیئر کئے ہیں، میں نے کوشش کی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے میں اتنا حقیقت سے قریب تر رہوں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں آپ سب کے ساتھ ایماندار نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ بھی کبھی نہ کبھی ذہنی صحت کے مسئلے سے دوچار رہے ہوں گے اس لیے ایسی صورت میں کسی کی مدد طلب کرنے میں کوئی شرم محسوس کرنے کی بات نہیں ہے، آپ کی ذہنی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔