21

ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق

سرے: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس چھاتی، باول اور لبلبے کے کینسر کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے۔

یونیورسٹی آف سرے میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا کچھ مریض کینسر میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ڈائیبیٹیز یوکے کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ جاننے میں مدد دیتے ہیں کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا افراد میں چھاتی، باول اور لبلبے کے کینسر کے خطرات کیوں زیادہ ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ تحقیق بیماری سے بچاؤ کے لیے نئے طریقہ کار وضع کر سکتی ہے۔

یہ تحقیق (جو فی الحال کسی میڈیکل جرنل میں شائع نہیں ہوئی ہے) لندن میں منعقد ہونے والی ڈائیبیٹیز یوکے پروفیشنل کانفرنس میں پیش کی گئی۔

زیادہ وزن یا مٹاپے میں مبتلا ہونا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ مٹاپے کا شکار افراد میں صحت مند وزن والے افراد کے مقابلے میں اس بیماری کے خطرات سات فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔تاہم، دیگر عوامل مناسب ورزش کا نہ کیا جانا اور جینیات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایسے سیکڑوں مختلف جینیاتی متغیرات کی نشان دہی پہلے ہی کی جا چکی ہے جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں اور یہ بات بھی جانی جاتی ہے کہ جینیات کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔

تاہم، وہ جینیاتی عوامل جو ٹائپ 2 ذیا بیطس اور کینسر کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق کو اب تک بہتر طریقے سے نہیں سمجھا گیا ہے۔