بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی نے اسلام کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بات کر کے سب کو حیران کردیا۔
ایک انٹرویو میں نورا کا کہنا تھا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو بندوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انٹرویو کے میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، ہاں، ہاں۔اداکارہ نے کہا کہ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہی۔
نورا فتیحی نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے میں کیا خوبصورت بات ہے، وہ وہی شخص بتا سکتا ہے جو اسے ادا کرتا ہے۔
نورا کا کہنا تھا کہ نماز کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام کاج سے رک جاتے ہیں اور آپ اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ پاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم گنہگار ہیں، دن بھر ہم مسلسل گناہ کرتے رہتے ہیں لہذا یہ وہ لمحہ ہے جب آپ خدا کے ساتھ دوبارہ جڑتے ہیں اور آپ اپنی سلیٹ صاف کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔