فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں تصاویر دیکھنے سے بچانے کے لیے حل نکال لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق براہ راست پیغامات (DMs) کے ذریعے موصول ہونے والی عریاں تصاویر کو دھندلا کرنے والی 'nudity protection' اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔
ڈیٹنگ ایپس میں پائی جانے والی ٹیکنالوجی کی طرح یہ مصنوعی ذہانت (AI) کی طرح ہے، یعنی اس کے تحت پیغامات میں بھیجی گئی تصاویر میں مرد یا عورت کے جنسی اعضاء کو چھپانے سے پہلے اس کا تعین کرلے گا اور اسے چھپادے گا۔
یعنی جب کسی کو اس قسم کی تصویر موصول ہوگی تو وہ دھندلی دکھائی دے گی، وصول کنندہ کے پاس تصویر کو دیکھنے کا آپشن بھی ہوگا، اگر وہ تصویر پر ٹیپ یعنی کلک کرے گا تو تصویر دکھ جائے گی، چاہے صارف 13 سال کی عمر کا ہی کیوں نا ہو۔
انسٹاگرام کے لیے ضروری ہے کہ ان بچوں کا اکاؤنٹ بنایا جائے جن کی عمریں کم سے کم 13 سال سے زیادہ ہوں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس پر ماہرین اور عوام یکساں تنقید کر رہے ہیں۔