87

گوگل کا اینڈرائیڈ فونز میں اسپام کالز کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

لک اپ نامی یہ فیچرصارفین کو نامعلوم نمبروں کی شناخت حالیہ کالز کے ذریعے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ فیچر ٹرو کالر ایپ سے کافی ملتا جلتا ہے اور فی الحال گوگل فون کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

اس فیچر کا مقصد ایک گوگل سرچ کے ذریعے کالر کی شناخت کو یقینی بنانا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے نامعلوم نمبر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے گوگل سرچ کی جائے گی۔

اس سے صارفین کو اسپام کالز سے بچنے میں مدد ملے گی۔

ٹرو کالر کے برعکس گوگل کی جانب سے اسپام کالز کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ وسائل کو استعمال کیا جائے گا جس سے کالر کی درست شناخت میں مدد ملے گی۔

گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اینڈرائیڈ فونز میں گوگل فون ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جس میں لک اپ فیچر ریسینٹ (recent) کالز کے سیکشن میں ایک بٹن کی شکل میں نظر آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل فون ایپ میں بلاک اور ہسٹری جیسے آپشنز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔