عمر کے ساتھ ساتھ اکثر لوگوں کو جوڑوں میں تکلیف کا مسئلہ بھی شروع ہو جاتا ہے جس کے سبب انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جوڑوں میں درد بہت سی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے، وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی کمی بھی درد کا باعث بنتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو جوڑوں میں خلا آجانے کی وجہ سے بھی درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ سے بھی جوڑوں میں سوزش آجاتی ہے جو درد کا سبب بنتی ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے مشروبات بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کو وقتی طور پر درد سے آرام مل سکتا ہے تاہم باقاعدہ آرام تو طبی علاج کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
گرین ٹی
گرین ٹی کو وزن کم کرنے کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن یہ جوڑوں میں تکلیف کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ اس میں موجود سوزش سے لڑنے کی صلاحیت آپ کو درد سے آرام فراہم کرتی ہے۔
کافی
اسی طرح کافی بھی جوڑوں میں درد کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، اس کے علاوہ صبح گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے بھی آپ کو درد میں آرام ملے گا۔
انناس کا جوس
انناس ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو اپنے اندر بہت سی بیماروں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انناس میں برومیلین اور سوزش کو دور بھاگنے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔
پانی
پانی کا زیادہ استعمال بھی جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے کیونکہ زیادہ پانی پینے سے جسم کی صفائی ہوتی رہتی ہے اور جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار برابر رہتی ہے۔