217

پیر کو عام تعطیل کا اعلان

25 مارچ بروز پیر  کو ہندو برادری کے ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیوالی منائیں حکومت آپ کی خوشیوں میں شریک ہے، انھوں نے ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیاہے،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ہندوبرادری کیلئے دیوالی کے اگلے روز پیر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

 

 

یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے ہندؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے تھے، محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کے درمیان فی کس5 ہزار روپے کے طور پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔

 

گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی، جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا، قرار داد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔