36

یوم پاکستان کے موقع پرخصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل

یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں

مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیےبڑی تعدادمیں عوام نے پریڈ گراؤنڈ کا رخ کیا،شائقین مسلح افواج کی ڈریس ریہرسل دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور حب الوطنی کا اظہار کیا

خصوصی پریڈ کو دیکھنے والے شائقین کا کہنا تھا کہ"اس سال بہت منفرد انداز سے پریڈکا اہتمام کیا گیا"بہت دلکش اور ولولہ انگیز پریڈ دیکھنے کو ملی"۔

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد کبیرکا کہنا ہےکہ "کیا نظم و ضبط ہے،کیا جذبہ ہے، یہاں آکر پورا پاکستان نظر آتا ہے"

"یہاں پر آنے کے بعد ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور ہماری فورسز ہمیشہ ہماری حفاظت کے لیے تیار کھڑی ہے"،"ہم تمام افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا خون دے کر اس ملک کو سلامت رکھا ہے"

"میری بیٹی فوج میں ہےاورمیں اپنی بیٹی کو اس ملک پرقربان کرنے کے لیے تیار ہوں"،"میں اپنی عوام سے گزارش کروں گا کہ اپنے ملک سے محبت کریں، یہی ہمارا جذبہ ہونا چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم ہیں"،"پاکستان ہمیشہ آگے بڑھے گا اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔