31

حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مہم 25 تا 28 مارچ چلائی جائے گی۔

 خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، آؤٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی، 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی، فیصل آباد، خیرپور، قصور کے مخصوص ایریاز میں پولیو مہم چلے گی، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر، ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ،فیصل آباد، قصور، رحیم یار خانمیں پولیو مہم چلے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب، چمن، خضدار، کیچ، لسبیلہ، صحبت پور، نصیر آباد، جعفر آباد میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔