31

ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےکہا پنجاب حکومت نے15ماڈل بازاراوررمضان بازار بنائے،25اضلاع میں فیئرپرائس شاپس بنائی گئی ہیں،25فیصدکم قیمتوں میں اشیائے ضروریہ دی جارہی ہیں،ہمیشہ10سے15،یا15سے20فیصدقیمتیں کم ہوتی تھیں۔

لاہورمیں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے عظمیٰ بخاری نےکہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چیلنج تھا، مریم نوازکوحکومت میں آئے1ماہ بھی نہیں ہوا،مہنگائی کی صورتحال بڑا چیلنج ہے،نگہبان رمضان پیکج اورماڈل بازاروں کے پروگرام ساتھ چل رہے ہیں،پاکستان میں پہلی بار64لاکھ خاندانوں کو دہلیزپردی گئیں۔

اس موقع پر بلال یاسین نےکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ریلیف پیکج دیا جارہا ہے، رمضان کے آغاز پرپیاز 350 روپےکلو تھی، آج 250 روپےکلو ہے،مریم نواز کا تعلق عام آدمی کےمسائل اوران کےحل سےہے،بڑےپروگرام میں چھوٹی موٹی شکایتیں آتی ہیں،ہم تنقید سےپریشان ہونے والے نہیں،اصلاح کریں گے