128

پُلکیت سمراٹ اورکریتی کھربندہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار پلکیت سمراٹ اور کریتی کھربندہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار پلکیت سمراٹ اور کریتی کھربندہ نے شادی کرلی ،جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرشادی کا باقاعدہ اعلان کرتےہوئےتصاویر شیئر کیں،تصاویر کی کیپشن کےنیچے اداکارہ کی جانب سےمحبت بھرا پیغام بھی درج کیا گیا،جس کے بعدساتھی اداکاروں کی جانب سےجوڑےکیلئے نیک تمناوں اور مباکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی کی تقریب گڑگاوں میں منقعد کی گئی ،جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی،شادی کے موقع پر دلہن کریتی نےشادی کیلئے گلابی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا،جبکہ پلیکت نے سبز شیروانی پہن رکھی ہے۔جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

 

 

دونوں کےدرمیان محبت کی کہانی کا آغاز پاگل پنتی کے سیٹ پرہوا،جس کےبعد انکا رشتہ مزید مضبوط ہوتا گیا۔دونوں نے ویرے کی ویڈنگ اور تیش میں اکھٹے کام کیا، واضح رہے کہ پلکیت نے پہلےشویتا روہیرا سے شادی کی تھی،جو 11 ماہ بعد ختم ہوگئی تھی۔