35

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔

نعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد ازاں منتخب ارکان نے حلف کے بعد ممبرز آف رول پر دستخط کیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینا غیر آئینی اور توہین عدالت ہے، ہم فارم 47 کے تحت زبردستی جتوانے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور یہ اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری 180 ممبرز اسمبلی میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عالمی دن پر غیر آئینی حلف لیکر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکا مارا گیا۔