600

نوجوان نے ہونٹ کے اندر گرل فرینڈ کے نام کا ٹیٹو بنوالیا

دنیا بھر میں مختلف لوگوں میں ٹیٹو بنوانے کا شوق پروان چڑھتا جارہا ہے جس میں کوئی جسم کے مخصوص حصے پر  ٹیٹو بنواتا ہے تو کوئی پورے جسم کو ہی ٹیٹو میں رنگوادیتا ہے۔

کچھ لوگ جسم پر مختلف شکل کے ٹیٹو بنواتے ہیں تو کچھ اپنے پیاروں کا نام لکھواتے ہیں لیکن ایک منچلے شخص نے بھی اپنی گرل فرینڈ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے نام کا ٹیٹو بنوایا۔

ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ ابھیشیک سپکال نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے نام کا ٹیٹو نچلے ہونٹ کے اندرونی حصے میں بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس نے اپنی گرل فرینڈ 'امروتا' کا نام لکھوایا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو زیرگردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بیشتر صارفین نے نوجوان کے اس عمل پر تنقید کی۔