31

انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی۔

الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو پیش کر دی جبکہ انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا، لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔