38

گیس پریشر میں بہتری کیلیے کاٹھوڑ تا سرجانی گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز

کراچی میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے کاٹھوڑ سے سرجانی تک گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق یہ منصوبہ  12 انچ اور 20 انچ قطر کی لائنوں میں کم پریشر کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ہوگا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر عمران منیار نے ویسٹرن ریجن کو فیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے سائٹ ایریا اور حب ٹاؤن میں گیس کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ گیس منصوبے سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ منصوبہ 5.1 ارب روپے کی لاگت سے جون 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا۔