34

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدواروں نے کامیابی سمیٹی ، حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران نے میدان مار لیا جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

حلقہ این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں پی کے 112 اور 115 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، جبکہ پی کے 111،114،32سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار ان نے میدان مار لیا ہے ، پی کے 1 سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، اسی طرح پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی کے 39،38،پی کے 42سےپی کے 71تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے اور پی کے 76،77،81 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 83 سے 90،پی کے 92 ،93،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، اسی طرح پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ پی کے 104 سے پی کے 110 تک صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔