51

زیر تعمیر کالج سے جنگِ عظیم دوم کا بم برآمد

فلوریڈا: فلوریڈا ہوائی اڈے کے قریب زیر تعمیر کالج کیمپس میں کام کرنے والے ایک تعمیراتی کمپنی کے عملے نے دوسری جنگ عظیم کا ایک غیر فعال بم دریافت کیا ہے۔

ہرنانڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ بروکس ول میں زیرِ تعمیر ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج میں کام کر رہے تھے جب انہیں زمین میں دفن یہ بم ملا۔

حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شیرف آفس نے تقریباً ایک کلومیٹر قطر تک کا رقبہ خالی کرایا اور قریبی سڑکوں کو بند کر دیا ۔

ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا۔

شیرف آفس کے مطابق بم کو ٹیمپا کے میک ڈِل ایئر فورس بیس کے کسی اہلکار کے ذریعے تلف کر دیا جائے گا۔