51

شادی کے بعد ثناء جاوید نے نئی تصویر اپلوڈ کر دی، صارفین نے ادکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر ساحل سمندر کی تصویر اپلوڈ کر دی، صارفین کا برہمی کا اظہار۔

دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں مقبول ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں، تاہم اب ایک بار پھر ثناء جاوید کی پوسٹ نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اسٹوری میں ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ کسی ساحلی علاقے کی معلوم ہو رہی ہے۔

یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے ثناء جاوید ہنی مون کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اداکارہ کی جانب سے صرف تصویر اپلوڈ کی گئی، جبکہ ساتھ ہی اس پر کچھ اظہار خیال نہیں کیا گیا۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا، سارہ سعید تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ بکواس، جبکہ آگے ہنسنے والا ایموجی بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف صباء کا کہنا تھا کہ آپ دونوں کو شرم آنی چاہیے۔

 

 

فرح فرحت کا لکھنا تھا کہ اس تصویر میں شعیب اور ثناء کہاں ہیں؟َ ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔

 

 

 

 

ماریہ نقوی لکھتی ہیں کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی شرم نہیں، تاہم اس قسم کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

 

جبکہ صباحت حسن نامی صاررف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ثانیہ، ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی شئیر کیا۔

واضح رہے ثناء جاوید کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے پہلے وہ اداکارہ گلوکار عمیر جسوال کی شریک حیات تھیں، جبکہ شعیب ملک کی یہ تیسری شادی ہے، جو کہ اس سے پہلے ثانیہ مرزا کے شوہر تھے۔