42

رنبیر کپور کی انیمل کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، ’انیمل پارک‘ کے نام سے فلم فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا۔

بالی ووڈ ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے، جس کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کئے۔

فلم انیمل کی کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ’انیمل پارک‘ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے، فلمساز کی جانب سے ’انیمل پارک‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم ’انیمل پارک‘فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا، رائٹرز کی ٹیم سندیپ ریڈی وانگا کی طرف سے دیئے گئے پلاٹ لائن کی بنیاد پر سیکوئل کا اسکرپٹ تیار کرے گی۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ’اینیمل پارک‘ میں رنبیر کپور کے ظاہری کردار پر توجہ دی جائے گی جبکہ رشمیکا مندانا کے اپنے شوہر(رنبیر کپور) اور اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کو بھی دیکھا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال ’اینیمل پارک‘ کی کہانی سے لیکر کاسٹ تک کام مکمل کیا جائے گا اور سال 2025ء میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ’انیمل‘ 2023ء میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، جس نے فلم نے دنیا بھر سے 917 کروڑ بھارتی روپے سے زائد (تقریباً 111 ملین امریکی ڈالر)  کمائے جبکہ اس فلم نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو عالمی سطح پر 800 کروڑ بھارتی روپے کما کر پیچھے چھوڑ دیا۔