31

پولیس نے بابر اعوان کو پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ میں داخلے سے روک دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ میں داخلے روک دیا گیا۔

پولیس نے بابر اعوان اور پارٹی کارکنوں کو پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ میں داخل ہونے سے روکا۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد ہے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے کہا ہے الیکشن کرائیں، ہمیں یہاں روکا ہوا ہے پولیس آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہی، میں آگے جاؤں گا میں نے ان کو بتا دیا ہے، اس راستہ روکنے کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا پر بابر اعوان نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ شرمندگی کا باعث ہے، دنیا میں خبریں چل رہی ہیں، آج بلایا کہ بیان ریکارڈ کرائیں، عمران خان نے کہا وکیل کی موجودگی میں جمع کراؤں گا، وکیل کا انتظار 3 بجے تک کرنا چاہیے تھا جو کہ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج وفا کی تاریخ لکھی گئی ہے، آج تک ایسا نہیں ہوا خاتون گرفتاری کے لیے خود چل کر جیل گئی ہو، جج صاحب آپ تو رات کو اسپتال میں تھے پھر یہ فیصلہ صبح کیسے آگیا۔