اسلام آباد: پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، اس گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی، جو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔