33

شہریوں کیلئے پریشان کن خبر، صحت سہولت پروگرام پر علاج مزید مہنگا

پنجاب میں صحت سہولت پروگرام پر علاج کو مزید مہنگا کردیا گیا ہے ،صحت کارڈ پر مریض کو علاج کی پچاس فیصد رقم جیب سے ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے  سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو لکھے جانے والے  مراسلے کے مطابق مریض کو آئندہ چالیس کے بجائے صحت سہولت کارڈ پر پچاس فیصد رقم خود ادا کرنا ہوگی۔مراسلے کے مطابق صحت سہولت پروگرام کو طویل مدت تک مالی مستحکم رکھنے کے لئے علاج کے مزید اخراجات مریض سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو کمپنی کے مطابق  پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں  نوٹیفکیشن کا اطلاق سولہ جنوری سے ہوگا۔