32

معروف بھارتی گلوکارہ 92 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارت کی معروف کلاسیکل گلوکارہ پرابھا اترے 92 برس کی عمر میں پونے میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکاری کے کرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی معروف کلاسیکل گلوکارہ پرابھا اترے کا انتقال ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پرابھا اترے کو ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

پرابھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں، انہوں نے آج ممبئی میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

گلوکارہ کی موت کی خبر نے موسیقی سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو غمزدہ کردیا ہے۔

پربھا اترے کی آخری رسومات امریکا میں مقیم رشتے داروں کی آمد کے بعد ادا کی جائیں گی۔

پربھا اترے کو اُن کی خدمات پر بھارتی حکومت نے پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔