39

ملتان، نمونیا بے قابو، جنوری کے پہلے دس روز میں 13 بچے جاں بحق

ملک بھر سمیت ملتان میں بھی بچے سخت سردی اور خشک موسم کی وجہ سے بڑی تعداد میں نمونیا کا شکار ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں یکم جنوری سے 10 جنوری 2024ء کے دوران نمونیا کے شکار 13 بچے دم توڑ گئے جبکہ اس وقت بھی چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے 100 بچے زیرِ علاج ہیں۔

ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق نمونیا کا شکار زیادہ تر بچے مضافات سے ریفر ہو کر بگڑی ہوئی حالت میں رپورٹ ہو رہے ہیں، شدید سردی سموگ اور دھند کے باعث نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔