33

پیپلزپارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کردیئے

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ٹکٹ جاری کردیئے، قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سے 3 پر ٹکٹ دیئے گئے، تینوں ٹکٹ گیلانی خاندان کے حصے میں آئے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے 7 پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ٹکٹ جاری کر دیئے، قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سے 3 پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر جاری کردہ تینوں ٹکٹ گیلانی خاندان کے نام رہے، این اے 148 پر سید یوسف رضا گیلانی، این اے 151 پر علی موسیٰ گیلانی اور این اے 152 پر عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں سے 7 پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، پی پی 213 پر علی حیدر گیلانی، پی پی 214 پر بیرسٹر سید مدثر شاہ، پی پی 215 پر شکیل حسین لابر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے 216 پر سید غلام مصطفیٰ شہزاد، پی پی 218 پر رانا ساجد کو پی پی 219 پر واصف مظہر راں اور پی پی 221 پر میاں کامران عبداللہ مڑل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔