91

پاکستانی فلم ہدایتکار پرمیش ادیوال نے اسلام قبول کرلیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار پرمیش ادیوال نے ہندو دھرم ترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔


  ہدایتکار پرمیش ادیوال نے قبول اسلا م کے بعد نیا نام”محمد“رکھا اورعمرے کی سعادت بھی حاصل کرکے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
 انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی ویڈیو پر عاطف اسلم کی قوالی تاجدار حرم لگائی گئی ہے جب کہ ویڈیو میں پرمیش کو عقیدت و احترام سے ہاتھ باندھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 
 نومسلم ہدایت کار کو دیگر کے علاوہ شوبز کی کئی شخصیات نے بھی اسلام قبول کرنے پر مبارک باد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ  نومسلم ہدایت کار گزشتہ کئی سالوں سے فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں اور انہوں نے  ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘، ’عشرت میڈ ان چائنا‘ جیسی کامیاب فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔