42

ن لیگ نےلاہور سے انتخابی ٹکٹوں کا فیصلہ کرلیا

 پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے لاہور کے 30 صوبائی حلقوں سے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے۔

  پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 145 سے سمیع اللہ خان اور حشمت شاہ کے درمیان ٹکٹ کے حصول کا مقابلہ جاری ہے جبکہ

 پی پی 146 سے سابقہ ایم پی اے غزالی سلیم بٹ لیگی امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔

 اسی طرح پی پی 147 سے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز الیکشن لڑیں گے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 سے میاں مجتبی شجاع الرحمان کا ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی تو پی پی 149 سے علیم خان امیدوار ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر پی پی 149 سے چوہدری شہباز کے دوبارہ امیدوار ہونے کا بھی امکان ہے۔

 صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر اور حلقہ پی پی 151 سے غلام حبیب اعوان کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

 پی پی 152 سے خرم روحیل اصغر لیگی امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق اور ملک وحید کے درمیان ٹکٹ کے حصول کا مقابلہ جس میں خواجہ سلمان رفیق کو برتری حاصل ہے۔

 اسی طرح پی پی 154 سے سہیل شوکت بٹ کا بطور لیگی امیدوار انتخابی میدان میں اترنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی  پی 155سے حاجی اللہ رکھا اور شیخ شاہد کے درمیان ٹکٹ کے حصول کے مقابلے میں شیخ شاہد کو اب تک برتری حاصل ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی پی 156 سے یاسین سوہل اور پی پی 157 سے میاں نصیر کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

 پی پی 158 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف انتخاب لڑیں گے اورپی پی 159 سے مریم نواز انتخابی میدان میں اتریں گی۔

 ملک اسد کھوکھر پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے ممکنہ امیدوار  ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 سے عمر سہیل بٹ اور پی پی 162 سے میاں سلیم کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی  پی 163 سے  میاں عمران جاوید کو ٹکٹ کا گرین سگنل دیدیا گیا جبکہ پی پی 164 سے پارٹی صدر شہباز شریف کا خود میدان میں اتریں گے۔

پی پی 165 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جبکہ مرزا جاوید اس حلقے سے لیگی امیدوار ہو سکتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 166 سے کرنل ریٹائرڈ محمد طارق دیگر امیدواروں سے مقابلے میں کہیں آگے ہیں پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر اور پی پی 168 سے فیصل کھوکھر کا انتخابی میدان میں بطور لیگی امیدوار اترنے کا امکان ہے۔  

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے سید توصیف شاہ اور پی پی 170 سے رانا احسن شرافت اور میاں اطہر کے نام زیر غور ہیں۔

 اسی طرح پارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ پی پی 171 سے خواجہ احمد حسان۔میاں صہیب اور چوہدری باقر حسین کے درمیان مقابلہ جاری اور چوہدری باقر حسین کو اب تک برتری حاصل ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 172 سے رانا مشہود احمد خان دیگر امیدواروں پر سبقت لئے ہوئے ہیں۔

پی پی 173 سے میاں مرغوب اور پی پی 174 سے بلال یاسین کو لیگی ٹکٹ ملنے کے واضح امکانات ہیں۔

  تاہم پارٹی ذرایع نے واضح کیا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ابھی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں، آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی فیصلے  کرلئے جائیں گے ۔