ممبئی: دیومالائی کہانیوں کے فلمی شائقین تیار ہوجائیں، تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ’دیورا‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ٹیزر میں این ٹی آر جونیئر ایک نئے ایکشن اوتار میں نظر آتے ہیں جو اتنے پرقوت ہیں کہ دشمن کی پوری فوج کو اکیلے پچھاڑ سکتے ہیں۔
بلاک بسٹر ’آر آر آر‘ کے بعد یہ این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر فلم کی کہانی کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کو نامور ڈائریکٹر کروٹالا سیوا بنارہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی اداکاری کے جوہر کے ساتھ سامنے آئیں گے۔
ایکشن، تجسس اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ’دیورا‘ کا پہلا حصہ رواں برس 5 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔