118

ہانیہ عامر کی مری میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مری میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مری میں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کو ویڈیو میں ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے یہ بھی سیکھ لیا ہے کہ کیا شیئر کرنا ہے اور کس چیز کو پرائیویٹ رکھتا ہے اب میں وہی کرتی ہوں جو میرے لیے ٹھیک لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے اچھے لمحات کو انجوائے کیا جس پر کوئی افسوس نہیں لیکن اس تعلق میں رہتے ہوئے مشکل لمحات کا بھی سامنا کیا میں انہیں تبدیل نہیں کرسکتی اس وقت مجھ میں جتنی عقل و سمجھ تھی اس حساب سے فیصلے کیے اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں۔

 

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔