جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہو گئی، جبکہ 242 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں چند روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی ہے ، اشیکاوا میں ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔
اس کے علاوہ اشیکاوا میں 100 سے زائد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں ، متاثرہ علاقوں سے 32 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، کئی مقامات پر سڑکوں میں بڑے شگاف پڑنے کے باعث آمدورفت کا نظام متاثر ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہو گئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں اب دم توڑ گئی ہیں۔